آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

4 ماہ قبل میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کیلئے انجان تھے، نادیہ خان

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ آج سے چار ماہ قبل وہ اور اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ ایک دوسرے کے لیے بالکل انجان تھے۔

رواں ماہ کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔


مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر نادیہ خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی ہے۔

نادیہ خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج سے چار ماہ قبل ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے انجان تھے۔‘

اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ ’زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، بس ہمیں اُمید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘

نادیہ خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

اس جوڑی کو سوشل میڈیا پر اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب نادیہ خان کی مقبولیت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید