• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان کو شادی کے بعد اسلام آباد ’روم‘ لگنے لگا

رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو شادی کے بعد پاکستان کا دارالحکومت ’اسلام آباد‘، اٹلی کا دارالحکومت ’روم‘ لگنے لگا ہے۔

ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان اور اُن کے شوہر اپنے گھر میں موجود ہیں جبکہ یہ نئی جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ساتھ ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اب تو مجھے اسلام آباد بھی روم لگ رہا ہے۔‘

نادیہ خان کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ میں نادیہ خان سے اُن کے شوہر کے ہمراہ لائیو سیشن کرنے کی درخواست کی جس پر نادیہ خان نے کہا کہ ’ہم بہت جلد لائیو آئیں گے۔‘

خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین