• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پیشی، پولیس اور نون لیگیوں میں تکرار

احتساب عدالت لاہور کے احاطے میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور نون لیگی عہدے داروں کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پہنچایا گیا۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگ زیب، عطاء تارڑ، شائستہ پرویز ملک، عظمیٰ بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر رہنما بھی متعدد کارکنوں کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

اس موقع پر اپنے رہنماؤں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت آتا دیکھ کر نون لیگی کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

احاطۂ عدالت میں نون لیگی عہدے داروں عظمیٰ بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر کی پولیس اہلکاروں سے تکرار بھی ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کورٹ روم کے اندر جیمر لگائے جا رہے ہیں، گاڑی اندر لگانے کی اجازت نہیں دے رہے، آج ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی نئے شہباز شریف عدالت آئے ہیں۔


لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف کیس کی سماعت جج جواد الحسن کر رہے ہیں۔

عدالت شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، رابعہ عمران، سلمان شہباز سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

تازہ ترین