• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا


بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو  بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، اس حوالے سے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی ہے۔

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا، ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔

ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا، 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔


گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی، گواسوامی کو معلوم تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

ارنب گوسوامی کے مطابق مودی سرکار پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی، بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈرامہ قرار دے چکے، پروفیسر اشوک سوائین کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا، اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا۔

تازہ ترین