• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی صدر نے پارلیمانی و صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملک پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محمود عباس کی فتح پارٹی کا مغربی کنارے پر کنٹرول ہے اور غزہ حماس کا گڑھ ہے، دونوں جماعتوں نے دوبارہ انتخابات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


حماس نے فلسطینی صدر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ہم نے اس دن تک پہنچنے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

تازہ ترین