• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے اسپتالوں سے کورونا میں مبتلا مریضوں کی نیو کاسل منتقلی

لندن (نمائندہ جنگ) دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کووڈ19کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے بڑی تعداد میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل مریضوں کو لندن سے تقریباً پانچ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع شہر نیو کاسل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایسا بڑے ہسپتالوں پر دبائو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم ’’نیشنل ہیلتھ سروسز‘‘ انگلینڈ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے، میڈیا کے مطابق عمومی حالات میں مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جانا معمول کی بات ہے، لیکن مریضوں کو اپنے گھر اور شہر سے سیکڑوں میل دور بھیجنا غیر معمولی بات ہے جوکہ مثالی نہیں، ’’نارتھ آف انگلینڈ کریٹیکل کیئر نیٹ ورک‘‘ کی ڈائریکٹر لیسی ڈرہم نے کہا ہے کہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ لندن اور انگلینڈ کے دیگر حصوں سے مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے، کیونکہ اس شدید دبائو کے دوران ان مریضوں کی نگہداشت ضروری تھی، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لندن سے70میل دور نارتمھپن جنرل ہسپتال میں بھی کئی مریضوں کو لایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے10جنوری تک ایک ہفتے میں3,30,616کورونا وائرس کے نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین