• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول پہلے لاک ڈاؤن کا کہتے رہے دوسری لہر میں جلسہ کررہے ہیں، اسد عمر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ بلاول پہلے لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن کہتے رہے دوسری لہر کے دوران جلسہ کرتے پھر رہے ہیں،سندھ ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے کہا کہ سندھ حکومت اورتمام صوبائی حکومتیں باہرسےویکسین لینے میں آزادہیں، پیٹرن انچیف،اپٹما گوہر اعجازنے کہا کہ حکومت کی انرجی سہولتیں برقراررہنی چاہئیں۔سربراہ،این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ بلاول پہلے لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن کہتے رہے دوسری لہر کے دوران جلسہ کرتے پھررہے ہیں ان کی باتوں کو رہنے ہی دیجئے۔ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ پہلی سہ ماہی کے اندر ناصرف ویکسین آجائے گی بلکہ لگنی بھی شروع ہوجائے گی اور ہیلتھ کیئر ورکرز تین لاکھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ ایک ویکسین اس کا ایمرجنسی اپرول دے دیا ہے سائن آف آرم کا ان پرنسپل ٹیکنیکل کمیٹی اپرو کرچکی ہے دو تو ویکسین آجائیں گی تیسری چیز کینسانو کے ٹرائلز فروری کے وسط تک مکمل ہوجائیں گے پھر اس کے ٹرائلز کے رزلٹ آجائیں گے اگر وہ پوزیٹو ہوں گے تو مارچ میں وہ بھی دستیاب ہوجائے گی ۔ ہمارا گلوبل الائنس ویکسینیشن کے تحت شروع ہوا تھا کویکس ویکسینشن کا پاکستان اس کا سیگنٹری بن گیا تھا آج سے کچھ آٹھ مہینے پہلے وہاں سے بھی پہلی کواٹر کے اندر پہلی کھیپ آجائے گی۔ فروری مارچ میں ویکسین آبھی جائے گی لگنی بھی شروع ہوجائے گی پورا نظام بن گیا ہے جنہوں نے ویکسین لگانی ہے ان کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے پورا سسٹم تیار ہے۔ویکسین ایک سے زیادہ سورس سے ارینج کر رہے ہیں ہیلتھ کیئر ورکرز کے بعد جو لوگ 65 سال سے اوپر کے ہیں ان کو بھی ویکسین لگنی شرو ع ہوجائے گی۔ سندھ ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ صوبے نہیں منگوا سکتے ویکسین ایسا بالکل نہیں ہے سندھ گورنمنٹ مکمل طور پر آزاد ہے اگر سندھ حکومت آرڈر پلیس کرنا چاہے تو کرسکتی ہے ہم نے پہلے دن یہ اپرول دے دیا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف وفاقی حکومت ہی امپورٹ کرسکتے ہیں صوبہ ،پرائیوٹ سیکٹر، اسپتال سب کرسکتے ہیں لیکن وہ ویکسین جو ڈریپ ایک دفعہ اپرو کردے۔Astrazeneca ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے سندھ حکومت اگر کسی سے باہر سے سپلائی لے سکتی ہے تو وہ بالکل آزاد ہے اور تمام صوبائی حکومتیں آزاد ہیں۔

تازہ ترین