• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک“ فیملی کے ہمراہ احتجاجی مارچ

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) مردم شماری دوبارہ کرانے، کوٹہ سسٹم کے خاتمے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے جاری جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں اور بالخصوص ضلع وسطی کی بد حالی، رہائشی اور تجارتی مراکز میں چھوٹے دکانداروں، تاجروں اور عام شہریوں کی مشکلات و پریشانیوں سے نجات کے لیے ہفتے کے روز فائیو اسٹار چورنگی تا حیدری مارکیٹ تک فیملی کے ہمراہ احتجاجی مارچ کیا گیا، جس کی قیادت جماعت اسلامی ضلع وسطی کے عبوری امیر وجیہہ حسن نے کی۔ بعد ازاں حیدری مارکیٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیدوجیہہ حسن،حیدری مارکیٹ کے صدر اختر شاہد،لیاقت آباد مارکیٹ کے صدر سید سرفراز احمد اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے، احتجاجی مارچ و دھرنے میں خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں، چھوٹے دکانداروں اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک تین کروڑ عوام کے دل کی آواز اور ترجمان ہے،حقو ق کراچی تحریک کے سلسلے میں اتوار 17جنوری کو شام 4:30بجے الہ دین پارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین