• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اُ سامہ ستی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (نیو زرپورٹر ) جسٹس فار اُ سامہ ستی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا جا ئزہ اجلاس گزشتہ روز مرحوم کے والد ندیم یونس ستی کی قیادت میں ہوا جس میں سفیان عباسی، آصف شفیق ستی ،عمرفاروق ستی ،راجہ ارشد نواز طفیل اخلاق عباسی، امتیاز عباسی ،فیصل ستی محسن اعجاز، ثنااللہ ستی، بابر ستی ،حماد عباسی اوردیگر معززین نے شرکت کی۔مر حوم کے والد دیگر لواحقین اور جو ائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات ،حکومتی اقدامات اور جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اس مقدمہ کی پیروی اورتفتیش کی نگرانی خود کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئےمحمد سفیان عباسی نے وزیر اعظم اور راجہ خرم نواز چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مجرمان کو سزا دلوانے اور قانون سازی کے ذریعے پولیس اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی مقدمہ کے مکمل ٹرائل تک برقرار رہے گی اور اگر کسی نے بھی اس مقدمے پر اثر انداز ہو نے اور مجرموں کو بچانے کی کو شش کی تو ہم اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کی کا ل دیں گے۔
تازہ ترین