• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری میں شادی میں فائرنگ، دولہا کا بھائی گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں منعقدہ شادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا کا بھائی اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلا کوٹ میں ملزمان نے 10 جنوری کو ہونے والی شادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی تھی۔


فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شادی میں فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین