جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں رقم کے عوض جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے ٹریس کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خاتون اب تک 7 مقدمات درج کروا چکی ہے جو جھوٹے ہیں،جس کے خلاف تمام ثبوت حاصل کر لیئے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے خلاف یہ شواہد عدالت میں پیش کیئے جائیں گے، عدالت کے حکم پر اس کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ خاتون نے رقم کے عوض اغواء اور زیادتی کے 7 مقدمات درج کرائے، خاتون مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے میں سہولت کار بنتی ہے۔
مظفر گڑھ کے ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے خلاف تھانہ صدر میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ناجائز اور جھوٹے مقدمات کرانے والے دیگر لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔