• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس جھوٹے مقدمات درج نہ کرے آخرت کی بھی فکر کرے، ہائیکورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے حقیقی بھائی کے خلاف جھوٹےمقدمات درج کرا کے اسے دوسرے صوبے میں قید کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور بارڈر ملٹری پولیس کے خلاف ریمارکس دیئے کہ جھوٹے مقدمات درج کرنے سے گریز کرو اپنی دوستیاں نہ نبھائو آخرت کی بھی فکر کرو،فاضل عدالت نے حکم دیا کہ پیٹیشنر کی فیملی کو پریشان نہ کیا جائے۔بارڈر ملٹری پولیس سے تحریری حلف نامہ بھی لیا کہ پیٹیشنر کے والد احسان کے خلاف صرف دو مقدمات درج تھے اور اس کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں ہے۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ پیٹیشنر کا حقیقی چچا اسرار احمد میونسپل کمیٹی کشمور کا چیرمین تھا اس نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ضلع راجن پور کے قبائلی علاقوں میں اپنے بھائی کے خلاف پہلے ایک جھوٹا مقدمہ درج کرایا جب عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دیا تو ایک اور مقدمہ درج کراکے دوبارہ جیل بھجوادیا اور اپنے بھتیجوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرانے کی کوشش کی۔
تازہ ترین