• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں موجود فعال کورونا کیسز میں کراچی سرِفہرست


ملک بھر میں فعال کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ہیں، لیکن شہریوں کو کسی کی فکر نہیں ہے، ہر کوئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا اور پوچھنے پر دوسروں کو عمل کرنے کی ہدایت دیتا دکھائی دیتا ہے۔

ایک طرف شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار اور اس پر شہریوں کے ایس او پیز سے جان چھڑانے کے بہانے نظر آرہے ہیں، شہری ماسک لگانا بھول گئے ہیں۔

مارکیٹ میں جاؤ تو لگتا ہی نہیں کہ یہاں کورونا نامی وبا بھی ہے، دکاندار ہو یا خریدار سب کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں، کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کی کوئی کمی نہیں بس بہانے ہزاروں ہیں۔

اسکول کھلنے کے سوال پر شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کا بہت نقصان ہوگیا ہے ماسک لگا کر بچوں کو اسکول بھیجیں گے۔

تازہ ترین