• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کا حساب جمع کرادیا ، الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا، پرویز خٹک

فارن فنڈنگ کا حساب جمع کرادیا ، الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا، پرویز خٹک 


نوشہرہ (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے کا مقصد یہ ہے کہ ماضی پنجاب ،بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ بیچتے رہے ہیں اور وزیرا عظم عمران خان یہ نہیں چاہتا کہ ہار س ٹریڈنگ ہو اگر سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر ہوں یا خفیہ ہوں جیت ہماری ہوں گی اور اپوزیشن جماعتیں شرمندگی سے منہ چھپاتی پھر یں گی الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے الیکشن کمیشن نے سب سے فارن فنڈنگ کا حساب مانگاتھا وزیر اعظم عمران خان نے اپنے فارن فنڈنگ کا حساب الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیا اب اس کے بارے میں الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین