• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن


عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا یا جارہا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ کورونا وائرس کے کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

محمد عثمان نے کہا کہ لاہور کے17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، اس کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان نے مزید کہا کہ میڈیکل سروسز، فارمیسیز، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس اور اسپتال کھلے رہیں گے۔ 

تازہ ترین