اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، زاہد خان اور دیگر رہنما شریک ہیں ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔
اس موقع پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی؟
صحافی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔
مریم نواز کے جواب پر صحافی نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی آپ بھی ممبر نہیں ہیں جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے آج خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے اجلاس میں شرکت کی۔
صحافی نے مریم نواز سے ایک اور سوال کیا کہ پی ڈی ایم سست ہوتی کیوں دکھائی دے رہی ہے؟
مریم نواز نے اپنے جواب میں ہی صحافی سے سوال کیا کہ کیا حکومت تیز ہو رہی ہے؟