• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد منیر کی خودکشی کو نیب سے منسوب کرنا درست نہیں، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے اسد منیر کی خودکشی کو قومی احتساب بیورو (نیب) سے منسوب کرنے کو غلط قرار دیا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب حراست میں اب تک صرف دو اموات ہوئیں، جن میں سے ایک 2004 اور دوسری 2014ء میں ہوئی۔

گزشتہ روز کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے اسد منیر کی خودکشی کی ذمے دار قرار دینے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی خودکشی کو نیب کے سا تھ منسوب کرنا درست نہیں ہے۔


انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ سے متعلق فیصلے کے حوالے سے سوالات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم نے اس معاملے کو پبلک کرنے کا کہہ دیا اور ہم اسے پبلک کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نےمزید کہا کہ براڈ شیٹ کو کیوں پیسے دئے گئے؟، غلط ادائیگی کیوں گئی؟ مئی 2000ء میں براڈ شیٹ اور ایک اور کمپنی کو ہائر کیا گیا، اُس وقت مشرف کی حکومت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے دونوں ہی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا، 2008ء میں ایک کمپنی کو 1 اعشاریہ 5 بلین ادائیگی کر دی جاتی ہے۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ 2009ء میں پتا چلتا ہے کہ غلط کمپنی کو ادائیگی کردی گئی ہے، جس کے بعد جنوری 2016 میں براڈ شیٹ کیس کی سماعت لندن میں ہوتی ہے۔

تازہ ترین