• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: بیوی کے نام پر بینک سے قرض لے کر دوسری شادی کرنے پر مقدمہ

سعودی عرب میں بیوی کے نام پر قرضہ لے کر دوسری شادی کرنے والے شہری پر مقدمہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے، خاتون کا موقف ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی رچالی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے لوگوں کا ادھار ادا کرنے کے لیے میرے نام پر بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض لیا، لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی۔



خاتون نے اس صورتحال پر عدالت میں شوہر پر خلع کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔

تازہ ترین