صوابی(نمائندہ جنگ)صوابی ٹوپی روڈ پر باجا بائی پاس کے مقام پر ٹرک اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق جب کہ ان کی معصوم بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق باجا بائی پاس کے مقام پر ٹوپی جانے والی ٹرک نمبرP6789پشاور اور صوابی آنے والی رکشہ کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک خاتون زوجہ شاہد الرحمن سکنہ منصوری موقع پر جاں بحق جب کہ ان کی ایک بچی ہمااور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے۔دو زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا جب کہ دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹر صوابی ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔