• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی کا فیصلہ میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر کیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ انڈسٹری کی سب سے مشہور اور بہترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے جنوری 2001 میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما تھا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جس کے بعد سے اب تک دونوں ساتھ میں ہیں۔ ان دونوں کی شادی کو 19 سال پورے ہوچکے ہیں، گزشتہ روز جوڑے نے اپنی شادی کی سالگرہ منا ئی۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی لو اسٹوری سے لے کر ان کی شادی تک کے فیصلے تک پہنچنے کی کہانی کافی مختلف اور دلچسپ ہے۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے آرو اور نتارا ہیں۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی پہلی ملاقات ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے دوران ہوئی تھی ارو پہلی ہی نظر میں اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔ اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ سے اپنے پیار کا اظہار کیا اور دونوں نے ایک ددوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا، لیکن تب تک دونوں ایک دوسرے کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے۔فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی’ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کو اپنے پیار کا احساس ہوا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی والدہ ڈمپل کپاڑیہ سے اس بارے میں بات کی۔لیکن، ڈمپل کپاڑیہ کو پہلے لگتا تھا کہ اکشے کمار گے ہیں۔ بعد میں یہ کنفیوژن ختم ہوا اور دونوں کی شادی ہوئی۔لیکن، دونوں کی شادی میں ایک اور خاص بات ہے اور وہ یہ کہ شادی سے پہلے دونوں کی کنڈلی کا ملان نہیں ہوا۔ بلکہ، ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی سے پہلے ان کی میڈیکل ہسٹری جمع کی تھی۔یعنی ٹوئنکل کھنہ نے کنڈلی نہیں، بلکہ میڈیکل ٹسٹ کی بنیاد پر اکشے کمار سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ اکشے کمار کو بعد میں اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ ٹوئنکل کھنہ نے ان کے رشتہ داروں سے بھی ان کی میڈیکل ہسٹری جمع کی تھی۔یہی نہیں، ٹوئنکل کھنہ نے خود اکشے کمار سے بھی ان کی صحت کے بارے میں سارے سوال کئے تھے۔ اکشے کمار پہلے تو ٹوئنکل کھنہ کی ان سب باتوں سے حیران تھے، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ٹوئنکل کھنہ صحیح تھیں۔

تازہ ترین