• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان کے رہنماؤں کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملتان کے حلقہ پی پی 201-202 سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی سے اس موقع پر ملک قادر نواز سانگی نے بھی ملاقات کی۔ ن لیگ کے سابق چیئرمین ملک عاشق راں، چودھری تجمل حسین نمبردار، پیپلزپارٹی کے سابق ناظم چودھری سعید اور جاوید چودھری نے کہا کہ وہ عام آدمی باالخصوص ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات اور چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت و دانش کے باعث مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں جدید کارڈیالوجی سنٹر، چلڈرن ہسپتال، ڈینٹل کالج قائم کرنے کے علاوہ مثالی ریسکیو سروس فراہم کی، نئے کالج اور سکول بنانے کے علاوہ مفت تعلیم، مفت علاج کی سہولت دی، کسانوں کا زرعی ٹیکس ختم کیا، گندم کا دانہ دانہ خریدا، سستی بجلی، پانی فراہم کیا اور لائیو سٹاک کیلئے سہولتیں دینے کے علاوہ سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں اور پل تعمیر کیے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما مخدوم بابر، چودھری محمد بوٹا، محمد اصغر، چودھری عبدالغفور، ملک مصطفی اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین