آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بزرگ کارکن کے گھر پر چھاپہ حالات خراب کرنیکی سازش ہے، بی این پی

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نےمشترکہ بیان میں گزشتہ شب چکل میاں خان کیچی بیگ سریاب میں پارٹی کے دیرینہ ساتھی بزرگ و سینئر رہنماء حاجی عبدالعلیم شاہوانی کے گھر پر پولیس کی رات کے اندھیرے میں چھاپے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے روایات کی پامالی انسانی حقوق کی زمرے میں آتی ہے بلاجواز بغیر معلومات کے پارٹی کے بزرگ سینئر رہنماء کے گھر پر چھاپہ دراصل علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے اور علاقے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی ایسے روایات کی پامالی پرخاموشی اختیار کرینگے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بی این پی کے بزرگ سینئر رہنما کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے پارٹی اپنے رہنماؤں اور عوام کے ساتھ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوکر ہر سطح پر سیاسی جمہوری اور پارلیمانی انداز میں آواز بلند کریگی۔

کوئٹہ سے مزید