• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹر مورگن اور جمائما میں قربتیں بڑھنے لگیں

امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور ان کے بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹر مورگن اور جمائما خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46سالہ جمائما خان اور 57سالہ مصنف پیٹر مورگن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ پیٹر کی جیلیان سے علیحدگی کے بعد وہ جمائما خان کے ساتھ  رہنے لگے ہیں۔

اس خبر پر جیلیان اینڈرسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شدید پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پیٹر نے انہیں چھوڑنے کے بعد کس قدر تیزی سے نئی محبت تلاش کر لی۔

 جمائما اور پیٹر مورگن کے دوستوں نے ان کے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دونوں نئے سال سے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلق میں ہیں اور اکٹھے رہ رہے ہیں۔


جمائما اور پیٹر مورگن پرانے دوست ہیں۔ پیٹر مورگن کے ایک دوست نے بتایا ہے کہ جمائما خان کچھ عرصے سے کوشش کر رہی تھیں کہ ان کا پیٹرمورگن کے ساتھ تعلق قائم ہو جائے۔

واضح رہے کہ جمائما خان کی عمر اس وقت 30سال تھی جب ان کی عمران خان کے ساتھ 9سالہ شادی ختم ہوئی۔

عمران خان سے علیحدگی کے بعد جمائما کا اداکار ہف گرانٹ کے ساتھ تعلق قائم ہوا جو 2سال تک چلا، اس کے بعد ایک سال تک وہ متنازعہ کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ تعلق میں رہیں۔ پھر ان کا نام پی آر باس میتھیو فریوڈ کے ساتھ لیا جاتا رہا۔ جمائما اور فریوڈ میں پرانی دوستی بھی تھی۔

فریوڈ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد جمائما خان 2018 کے بعد سے برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈنیپ کے ساتھ نظر آتی رہیں تاہم اب ان کے پیٹر مورگن کے ساتھ تعلق کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین