آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مفتی قوی نے مجھےفزیکل ہراساں کیا توانہیں جوتوں سے مارا، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جب مفتی قوی نے مجھے فزیکل ہراساں کیا تو اُنہیں جوتوں سے مارا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو تھپٹر میری کزن نے مارا تھا جبکہ اُن کی ویڈیو میں نے بنائی تھی۔

حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا اور مفتی قوی کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو بےنقاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر ہوں، پی ٹی آئی کو ووٹ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید