دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار 755 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 51 ہزار 319 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 52 لاکھ 80 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 972 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 87 لاکھ 38 ہزار 845 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 8 ہزار 623 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 441 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 66 ہزار 132 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 553 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 45 لاکھ 51 ہزار 686 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 593 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 82 ہزار 647 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 10 ہزار 328 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 12 ہزار 238 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 66 ہزار 623 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 12 ہزار 800 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 89 ہزار 860 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 34 لاکھ 33 ہزار 494 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 70 ہزار 686 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 14 ہزار 725 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 161 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 92 ہزار 963 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 554 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 90 ہزار 101 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 53 ہزار 769 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 36 ہزار 451 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 48 ہزار 105 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 5938 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 329 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 99 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 454 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 800 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 243 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 513 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 485 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔