• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں آج آخری دن ہے، وہ آج 100 افراد کو معافی دے سکتے ہیں۔

امریکا میں ٹرمپ کے اقتدار کا دور اب اختتام کو پہنچا، صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں آج اُن کا آخری دن ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر وائٹ ہاؤس سے جانے سے قبل تقریباً 100 افراد کو معافی دینے کا اختیار استعمال کریں گے۔


امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ا س اختیار کے تحت اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں سمیت وائٹ کالر کرائم میں ملوث دیگر افراد کو معافی دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں وہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کی صبح ٹرمپ میری لینڈ سے فلوریڈا کے پام بیچ ریزروٹ چلے جائیں گے۔

تازہ ترین