• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے کس چیز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) انتشار کا شکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام آئینی راستے استعمال کرنے کے بعد احتجاج کیا تھا۔


قومی احساب بیورو (نیب) سے متعلق بات کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ نیب خودمختار ادارہ ہے، ہر کسی کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کو چاہیے کہ سب کیسز کو یکساں نظر سے دیکھے۔

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے حوالے سے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے قاعدگی، کرپشن کی صورت میں سب کچھ سامنے لا کر کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین