• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا رونا رونے والی سابق بلدیاتی حکومت کی کام کی نیت نہیں تھی، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کا رونا رونے والی سابق بلدیاتی حکومت کی نیت ہی نہیں تھی، نیا بلدیاتی سیٹ اپ اُنہی وسائل اور اختیارات کے ساتھ کام بھی کررہا ہے اور کروڑوں روپے کی بچت کے علاوہ ملازمین کے رُکے ہوئے واجبات بھی ادا کررہا ہے۔

ڈی ایم سی کورنگی کے 150 ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے کی تقریب ہوئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں بلدیاتی نمائندے اختیارات کا رونا روتے تھے، مگر نئے بلدیاتی سیٹ اپ نے ثابت کردیا کہ سابق بلدیاتی نمائندے کام کرنے کی نیت سے محروم تھے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ نیا بلدیاتی سیٹ اپ اُن ہی وسائل کے ساتھ بہتر کام بھی کررہا ہے اور ملازمین کے رُکے ہوئے واجبات بھی ادا کررہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں نے ماہانہ 2 کروڑ روپے پیٹرول کی مد میں خرچ کیے۔

تازہ ترین