• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات اور اسرائیل میں بغیر ویزا سفر کا معاہدہ یکم جولائی تک معطل

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ یکم جولائی تک معطل کر دیا ہے، یہ فیصلہ کرونا پھیلاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ معطل رہنے تک متحدہ عرب امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہو گا، اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہو گا۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزے کے بغیر سفر کے معاہدے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی تھی، اس معاہدے کو 30 روز بعد نافذ العمل ہونا تھا۔

تازہ ترین