• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے تعلق نہیں نیب الزامات بے بنیاد ہیں، نوٹس ملا تو عدالت میں جواب دوں گا،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے انکا کوئی تعلق نہیں،نیب ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،نوٹس ملا تو عدالت میں جواب دوں گا، نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، انکی کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مجھے احتساب عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے احتساب عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر احتساب عدالت کا نوٹس موصول ہوا تو عدالت کے سامنے پیش ہوں گا۔

تازہ ترین