• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ شواہد ریکارڈ ہونے دیں، نیب کے ریفرنسز پر وقت پر فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا ہے۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی تو آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفر عباسی عدالت پیش ہوئے، فاروق نائیک نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ یہاں دائرہ اختیار چیلنج ہے، سپریم کورٹ میں مقدمات سندھ منتقل کرنے کی درخواستیں زیر التوا ہیں، درخواستوں پر فیصلے تک نیب کو احتساب عدالت میں شواہد ریکارڈ کرانے سے روکا جائے، عدالت نے احتساب عدالت کی کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

تازہ ترین