آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک فوج ہر معاملے پر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،جمعیت (س)

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علما ئے اسلام (س) کے مر کزی رہنماءو صو بائی ترجمان مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت کے دور میں پا ک فوج کو متنا زعہ بنا گیا ہے۔ وزیر اعظم بشمول وزراء افسر دہ عوام کو تسلی دے رہے ہیں کہ پاک فوج ہر معالے پر حکومت کے سا تھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کیا ملک میں قیامت خیز مہنگائی ، مخالفین کو بدنا م کر نے میں بھی پاک فوج سا تھ ہے ۔یہا ںجاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکمران جو کہ آزادی جمہوریت کے جھوٹے دعوے دار ہیں ،حکمران طبقہ کے میڈیا دشمن پا لیسوں سے تمام پا کستانی عوام با خبر ہیں حکومت میڈ یا کو دبا نے کیلئے مختلف طریقوں سے زیر عتاب لا نے کیلئے مسلسل سا زشیں کر رہی ہے۔ میڈیا ورکرز اور ان کے نمائندوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ حکومت کی غلامی قبول کریں حکومت کی ظالمانہ پا لیسوں کے خلاف اشا عت نہ کریں جس کی وا ضح مثال بول نیوز کے نشر یات پر پا بند ی ہے ، انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات کے دروان گفتگو کر تے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو ٹرمپ جیسے شخص اور پا کستان کو عمران خان جیسے شخص کی ضرورت ہے لیکن ٹرمپ کو انکی ظالما نہ پا لیسوں کی وجہ سے امریکی عوام نے شکست دی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل کو حل کر

نے کے بجائے اپنی تمام تر قوت اور طا قت اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

کوئٹہ سے مزید