• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات عامہ ایسوسی ایشن کی ہڑتال میں مختلف ایسوسی ایشنز،یونین رہنماؤں کی شرکت

کوئٹہ (پ ر)محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے کلرک و ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حل کے لیے تیسرے ہفتے میں داخل ٹوکن ہڑتال میں صوبے کے تمام ملازمین کی ایسوسیشنز، یونینز کے مرکزی،صوبائی و ضلعی سربراہان نے تمام ملازمین کی جانب سے شرکت کی۔ ڈی جی پی آر کے دفتر میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان صوبے میں انتہائی اہم نوعیت کا محکمہ ہے لیکن اس ادارے کو بے شمار نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو قابل تشویش امر ہے۔مقررین نے کہا کہ تعلقات عامہ کو صوبے میں تمام اہم محکموں پر اولین فوقیت دی جانی چاہیے کیونکہ یہ ادارہ حکومت کا ترجمان آئینہ دار محکمہ ہے اس کے ملازمین اور افسران مستعدی سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں لیکن مراعات اور تنخواہ صوبے کے تمام محکموں سے بہت کم ہے جبکہ ان کے کام کے اوقات بہت زیادہ ہیں اس استحصال کے لیے تمام ملازمین جائز حقوق ومطالبات کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ شرکاء نے یاد دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان کے متعلقہ حکام محکمہ تعلقات عامہ کے مطالبات کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں تاکہ ڈی جی پی آر بلوچستان کے آفیسرز و ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ ٹوکن ہڑتال سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے چئیرمین ماما سلام بلوچ، آل بلوچستان کلرک و ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکر خان رئیسانی، متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی، محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر وقاص شاہین، ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد نور کھیتران، محکمہ تعلقات عامہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر، محکمہ تعلقات عامہ ٹیکنیکل وایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ، محکمہ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام حیدر بنگلزی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کلرک و ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی منظور، بی ڈی اے کے صدر حاجی سلمان دوتانی، پی ڈی ایم اے کے جنرل سیکرٹری بلال خان کاسی، آل بلوچستان ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جلیل احمد رند، ریڈ ورکرز فرنٹ کے کریم فرار، محکمہ ایجوکیشن کے حاجی اسد بنگلزئی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی دھرنے میں محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین نے تمام ایسوسی ایشنز اور یونینز کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین