• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا دورہ روڈ پر قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ

پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون تھری انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے دورہ روڈ پر قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے قبرستان کی زمین کو قبضہ مافیاسے واگزار کر وا لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے ٹائون تھری انتظامیہ کے ہمراہ دورہ روڈ پر قبرستان میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کاروائی کے دوران بھانہ ماڑی میں قبرستان میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے3 کنال 5مرلے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔واگزار کی گئی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی.تجاو
تازہ ترین