آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ا کنامک زون کیلئے کمپنی رجسٹریشن آسان بنا ئی، جائےسرتاج احمد

پشاور (لیڈی رپورٹر) اوفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان تورڈھیر سے ملاقات کرکے نئے اکنامک زون کے لئے کمپنی رجسٹریشن سہل بنانے اورصوبے میں معاشی و صنعتی ترقی کے لئے ون ونڈ آپریشن جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔عبدالکریم خان نے ڈائریکٹر انڈسٹری کو نئی کمپنی کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ بروقت جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ملاقات میں سرتاج احمد خان نے چترال اور غازی کے سپیشل اکنامک زون کا افتتاح جلد کرنے اور مائن اینڈ منرل اور جیم اینڈ جیولری کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔عبدالکریم خان نے ایف پی سی سی آئی تجاویزاور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ انڈسٹری ڈیپارنمنٹ اور ایف پی سی سی آئی کی مشترکہ جدوجہد کرکے صوبے کو معاشی خودکفیل بنانے میں اپنا کردار بخوبی انجام دے گی۔

پشاور سے مزید