• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 96677570، ہلاکتیں 2067088

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 66 لاکھ 77 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 67 ہزار 88 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 52 لاکھ 37 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 171 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 93 لاکھ 72 ہزار 767 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 11 ہزار 520 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار 841 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 11 ہزار 435 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 418 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 886 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 754 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 442 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 11 ہزار 511 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 75 ہزار 742 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 220 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 33 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 91 ہزار 470 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 34 لاکھ 66 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 71 ہزار 342 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 38 ہزار 333 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 157 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 598 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 328 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 99 ہزار 781 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 54 ہزار 173 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 70 ہزار 742 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 49 ہزار 244 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 71 ہزار 473 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 335 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 325 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 557 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 772 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 46 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 604 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 74 لاکھ 81 ہزار 688 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین