اسلام آباد سےلاہور آنےوالی مسافر بس بھیرہ کےقریب موٹروےڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی،حادثے میں بس ہوسٹس جاں بحق جبکہ2مسافر زخمی ہو گئے۔
موٹروےپولیس کےمطابق حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ۔
دوسری جانب پسرورکےقریب سیالکوٹ روڈ پر ڈرائیورکو اونگھ آجانے کے باعث نجی اسکول کی بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 17طالب علم زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےکے بعد زخمی طالب علموں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بس مری کے تفریحی دورےسے واپس آ رہی تھیکہ ڈرائیور کو اونگھ آجانےکےباعث حادثہ پیش آیا۔