• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں کورونا وائرس کے 3506 نئے مریضوں کی تشخیص، 6 انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کے 3506 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ عالمی وباء سے متاثر مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امارات میں مزید 1 لاکھ 62 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں ملک میں 3 ہزار 506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 729 ہوگئی ہے۔

امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اس طرح ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 762 ہوگئی۔


اس دوران ملک میں مزید 3 ہزار 746 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 421 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین