• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال کے دوران بس جلانے کے کیس سے بھی عزیز بلوچ بری


کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو ایک اور کیس میں بری کردیا۔

عدالت نے ہڑتال کے دوران بس جلانے کے کیس میں عزیر بلوچ، امین بلیدی کو بری کیا جبکہ مقدمہ میں مفرور حبیب جان سمیت 7 ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

مفرور ملزمان میں شیراز کامریڈ، راشد بنگالی، جبار جھینگو، ستار پیڑا، غفار نیازی، جمشید شامل ہیں۔


عذیر بلوچ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا، 7 سے زائد گواہان پیش کئے گئے، ملزمان کے خلاف کسی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 24 اپریل 2012 کو ہڑتال کے دوران بغدادی میں ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ہنگامہ آرائی کے دوران مسافر منی بس کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو اب تک 6 مختلف کیس میں بری کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین