• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیا علی کا پشاور کا دورہ، تھیلیسمیا کے مریض بچوں سے ملاقات

ماڈل و اداکارہ جیا علی پشاور پہنچ گئیں جہاں انھوں نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر جیا علی کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا کے مریضوں کو سپورٹ کریں گے، ان کے لیے شوز بھی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو تھیلیسمیا سے ضرور آگاہی ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے تجویز دی کہ شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ ضرور کروانے چاہئیں تاکہ بچے اس بیماری سے محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خون عطیہ نہ کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

شہر پشاور کی تعریف کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ یہاں کے کھانے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

تازہ ترین