• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 13 سالہ لاوارث لڑکی سے مبینہ زیادتی


فیصل آباد میں 13 سالہ لاوارت لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دارالامان میں 2 ماہ سے مقیم لڑکی کا میڈیکل کروانے پر پتا چلا کہ وہ 13 ہفتے کی حاملہ ہے۔

لڑکی 2 ماہ قبل پولیس کو ملی تھی، جسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیا گیا، جو وہاں سے دارالامان منتقل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں کروائے گئے میڈیکل ٹیسٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے اور وہ 13 ہفتے کی حاملہ ہے۔

دوسری طرف چک جھمرو میں بچی سے زیادتی کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


لڑکی کا بروقت میڈیکل نہ کرانے اور غفلت کے الزام میں ایس ایچ او چک جھمرہ کو معطل کردیا گیا، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔

10 نومبر کو چک جھمرہ کے علاقہ سے 13 سال کی لاوارث لڑکی ملی تھی، پولیس نے لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےحوالے کردیا تھا۔

30 دسمبرکو طبیعت خراب ہونے پر جب لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا تو لڑکی کے 13ہفتے کی حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسرکی درخواست پر بچی سے زیادتی کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

سی پی او سہیل چوہدری کے مطابق لڑکی کا بروقت میڈیکل اور ڈی این اے نہ کرانے پر تھانا چک جھمرہ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

لڑکی زیادتی سے متعلق کوئی معلومات نہیں دے پارہی ہے، لڑکی کے نمونے فارنزک کے لئے بھیجے ہیں، ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔

تازہ ترین