• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ آنے والے مسافروں کی کورونا منفی چیکنگ لازمی قرار

راچڈیل (ہارون مرزا)دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ہزاروں مسافروں کے برطانیہ میں داخلے سے قبل کورونا منفی ٹیسٹ کی چیکنگ لازمی قرار دےدی گئی ، مسافروں کیلئے نافذ کردہ نئے قوانین کے مطابق ہر مسافر کو برطانیہ میں داخلےسے قبل اپنا کورونا کامنفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا، آنے والے مسافروں کو یہ ثابت کرنا پڑےگا کہ وہ کورونا فری ہیں جو 97فیصد مخصوصیت کے کارکردگی کے معیار پر اور 80فیصد حساسیت پر مشتمل ہو گا،پولیمریز چین رد عمل (پی سی آر) ٹیسٹ کے نتائج 12سے 48گھنٹے میں موصول ہوتے ہیں ،اس طویل انتظار سے بچنے کیلئے مسافروں کی بڑی تعداد سستے اور فوری نتائج کے حامل ایک ٹیسٹ کا استعمال کرسکتے ہیں حالانکہ کم نتائج دینے والے اس ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے، حکومت کے ذریعہ استعمال ہونےوالے ٹیسٹوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تربیت یافتہ افراد کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں 79فیصد معاملات کا پتہ چلتا ہے، یہ مہنگے پی سی آر ٹیسٹوں سے نمایاں طو رپر کم ہے جس میں 70سے 99فیصد نتائج سامنے آتے ہیں باور کیا جا رہا ہے کہ اگر برطانیہ آنے والوں کیلئے لیٹرل فلو ٹیسٹ کی اجازت نہ دی گئی تو وزرا کوتنقید کا سامنا کرنا پڑےگا کیونکہ بعض ائر لائنز اور غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سیلولر مائیکرو بیالوجی نے کہا ہے کہ کورونا کی علامت ظاہر ہونے والے افراد کیلئے پرواز پر پہلے ہی پابندی ہے مگر ایسے لوگ جو نہیں جانتے کہ وہ وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ،کیلئے مذکورہ ٹیسٹ استعمال ہو سکتے ہیں، ٹیسٹ صرف ان لوگوں کیلئے درست ہوسکتے ہیں جو امکان ظاہر کرتے ہیں اور لوگوں کو تحفظ کے غلط احساس کی طرف لے جاسکتے ہیں ،ائر پورٹس پر سپاٹ چیکنگ کا سلسلہ سخت کیے جانے پر مسافروں کو طویل انتظار کرنا پڑا تاہم لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مسافروں سے کورونا کے منفی ٹیسٹ اور لوکیٹرفارم بھی چیک کیے، برطانیہ میں داخلے سے 72گھنٹے قبل کورونا کا منفی ٹیسٹ اور 10یوم کی آئسولیشن کے نئے قوانین پر عمل درآمد ناگزیر ہوگا،برطانیہ کو کورونا کے نئے تنائو سے بچانے کیلئے اقدامات کو ہر لحاظ سے موثر بنانے کی کوششوں کی طرف یہ ایک اہم پیش قدمی قرار دی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین