• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تشویش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کورونا رسک الاؤنس میں بے ضابطگیوں کے معاملہ پر وزیراعظم کی جانب سے معاملے کا نوٹس لینے کے باوجود رسک الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ۔ جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پولی کلینک کے وفد نے ایک بار پھر پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے اسلام آباد ڈاکٹر عزیر اور صدر پولی کلینک ڈاکٹر شیر عالم نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے متاثر ہیلتھ کیئر ورکرز اور مراعات پر کسی اور کا قبضہ ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود رسک الاؤنس کی ادائیگی میں تاخیر افسوسناک ہے۔ صدر وائے ڈی اے پولی کلینک نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے بھی یقین دہانیاں معاملہ حل کروانے میں معاون ثابت نہیں ہوسکیں ۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے معاملے کی جلد شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے رسک الاؤنس کی ادائیگی کے لیے چند روز کی مہلت مانگ لی۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ رسک الاؤنس کی انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین