• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل، صدر آصف زرداری کی اختتامی تقریب میں شرکت

—جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب

صدرِ مملکت آصف علی زرداری پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے۔

چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدرِ مملکت اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔

پی ایس ایل 10 کے فائنل کے درمیان میں ہونے والی تقریب میں پاکستان نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر، سیاسی اکابرین، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

دورانِ تقریب قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں، 10 مئی کا دن پاکستانی دفاعی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید