• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے: ڈاکٹر محمد فیصل

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

وہ پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ اظہارِ تشکر کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

اس موقع پر ہائی کمشنر نے برطانوی معاشرے کی بہتری کے لیے پاکستانی تارکینِ وطن کی خدمات کو بھی سراہا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان، عدنان حسین ایم پی، کونسلر یاسمین ڈار اور کئی دیگر ممتاز برطانوی پاکستانیوں اور پاکستانی تارکینِ وطن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون، ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی، ریاض خان فتیانہ اور ملک انور تاج بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمیونٹی رہنماؤں نے مسلح افواج، پوری قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو دشمن کی جارحیت اور حملوں کے خلاف متحد رہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید