لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔
ہفتے کی صبح برینٹ کے 1 گھر میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے نام پولیس نے جاری کیے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ نصرت عثمان، 15 سالہ مریم میکائیل، 8 سالہ موسیٰ عثمان اور 4 سالہ رئیس عثمان شامل ہیں۔
گزشتہ روز نارتھ ویسٹ لندن کے علاقے اسٹون برج میں واقع گھر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا جس میں یہ چاروں افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
چاروں ہلاک شدگان کا تعلق پاکستان سے ہے، عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان آج سے 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہو گیا۔