• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمد گی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے 90کلو چرس اور اسلحہ بارود برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ اے این ایف نے گزشتہ سال سات اگست کو مانگا گائوں میں کارروائی کرتے ہوئے گھر کے ایک کمرے سے عمران خان، غلام رسول اور زاہد خان کو حراست میں لیکر 90کلو چرس، ہیروئن اور اسلحہ وبارود برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسی کیس کے ایک ملزم غلام رسول کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہو چکی ہے۔دریں اثنا عدالت نے منشیات کی سمگلنگ کے دوران پکڑی گئی گاڑی کے حصول کیلئے دی گئی سپرداری کی درخواست منظور کرلی۔ اے این ایف نے 26جنوری 2017کو اٹک کے علاقہ سے گاڑی سے منشیات برآمد کر کے عبدالولی خان اور دیگر کو گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال 26فروری کو جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری ہوگئے جس کے بعد راجہ علی اصغر نے سپرداری کی درخواست دی کہ میں گاڑی کا مالک ہوں اور میرا اس کیس یا ملزمان سے کوئی تعلق نہیں، میری گاڑی کا غلط استعمال ہوا لہذا گاڑی واپس کی جائے، عدالت نے درخواست منظور کر کے گاڑی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین