بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتی ہیں اسی لئے جم جانا ان کے روزمرہ کاموں میں شامل ہے۔
37 سالہ کترینہ کیف نے ایک مرتبہ پھر اپنی ایکسرسائز کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ساتھ ہی اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔
کچھ دن قبل بھی اداکارہ نے اپنی ایکسرسائز کی وڈیو مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے انڈسٹری کے اداکاروں سمیت 11 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا تھا۔
اداکارہ کی حالیہ وڈیو کو بھی 7 لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔ دونوں وڈیوز میں کترینہ کیف کے ساتھ مشہور فٹنس ٹرینر بھی موجود تھیں۔