• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی طور پر ماسک ہی ویکسین ہے، مرتضیٰ وہاب


سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی شرح میں اضافے سے متعلق ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔


سندھ حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین