• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کی تقریب حلف بردار ی کی تصویری جھلکیاں

جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا اور ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔

تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تاہم نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے۔

بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔کملا ہیرس نہ صرف پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں بلکہ پہلی سیاہ فام اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر بھی بن گئی ہیں۔

ملاحظہ کیجئے امریکی صدر اور نائب صدر کی تقریب حلف بردار ی کی کچھ تصویری جھلکیاں:

امریکی صدر جوبائیڈن اور اُن کی اہلیہ

جوبائیڈن نے حلف اُٹھانے کے بعد خطاب بھی کیا

کمالا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اُٹھایا

کملا ہیرس اپنے شوہر کے ہمراہ

جوبائیڈن اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا

حلف برداری کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا

جوبائیڈن حلف اُٹھاتے ہوئے 

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اُن کی اہلیہ مشعل اوباما


تازہ ترین